اسلام آباد( )اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔
کارروائی قابل سماعت ہونے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر سٹے آرڈر جاری کیا ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی ۔
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی روکنے کا حکم

















