کالر سے پکڑ کر کھینچنے پر انتشار تو پھیلے گا:لاہور ہائیکورٹ

لاہور ( ) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کالر سے پکڑ کر کھینچنے پر انتشار تو پھیلے گا ، سیاسی انتقام پرانا وطیرہ ہے ، ریاست اپنے رویے پر بھی نظر ثانی کرے ۔


ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے عثمان بزادر پر درج مقدمے کا ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔