اسلام آباد(بیورورپورٹ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) نے عمران خان کی گرفتاری پر بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان سے قرض واپسی کے مربوط طریقہ کار پر اعتماد و معاشی پالیسی پر عملدرآمد کی یقین دہانی مانگ لی اورسستاپٹرول سکیم شروع نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آ ئی ایم ایف ترجمان نے پاکستان کی صورتحال پر بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کےساتھ قرض پروگرام پر بات چیت چل رہی ہے، پاکستان کےساتھ قرض پروگرام جون 2023میں ختم ہوجائے گا، موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر دینے ہیں،قرض کی واپسی کے مربوط طریقہ کار پر اعتماد اور معاشی پالیسی پر عملدرآمد کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔
نویں جائزہ اجلاس کےلئے سٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا مقصد ہے،سستاپٹرول سکیم سبسڈی نہ دینے کے معاہدے سے انحراف ہوگا ،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری پر بیان و تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاعمران خان کی گرفتاری پر کوئی بیان دینا نہیں چاہتے۔
سستا سکیم پٹرول معاہدے سے انحراف،پاکستان معاشی پالیسی پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائے،آئی ایم ایف



















