عمران خان نے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات روکے،کائرہ

جہلم(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم ورہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہاہے عمران خان نے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات روکے،جہلم میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کوشش تھی بجٹ اجلاس کے بعد جولائی میں اسمبلیاں ختم کر دی جائیں۔

عدالتوں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ،چیف جسٹس اور ججز پر تحفظات ہیں،قمر زمان کائرہ نے مزید کہا سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کی جنگ سے نقصان عوام کا ہے۔