مجھے اپنے آنکھوں کا رنگ بدلنے کا بہت شوق ہے: لاشانہ

لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ لاشانہ نے کہا ہے کہ مجھے اپنے آنکھوں کا رنگ بدلنے کا بہت شوق ہے اوراس کے لئے میں مختلف رنگوں کے کانٹیکٹلینز استعمال کرتی ہو ں، میری شروع سے کمزوری رہی ہے کہ میری آنکھیں لوگوں کو خوبصورت نظر آئیں اور اس کے لئے میں کانٹیکٹ لینز کا سہارا لیا ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ویسے تو میری آنکھیں بہت خوبصورت لیکن جب ان میں مختلف رنگ آ جاتے ہیں تو اس سے خوبصورتی مزید بڑھ جاتی ہے ۔ میں جو بھی لباس پہنتی ہوں ا س کے مطابق کانٹیکٹ لینز لگا لیتی ہوں اور مجھے اس سے جس طرح خوشی کا احساس اور دلی تسکین ہوتی ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ میر اجنون ہے ،میرے پاس 100کے قریب کانٹیکٹ لینز موجود ہیں۔