نجم زیدی نے ہلکی پھلکی چہل قدمی شروع کر دی

لاہور (مشرق نیوز) سینئر اداکار نجم زیدی نے آپریشن کے بعد ہلکی پھلکی چہل قدمی شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار نجم زیدی کا دو ماہ قبل دل کا بائی پاس آپریشن ہوا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ۔ صحت میں بہتری آنے کے بعد نجم زیدگی نے ہلکی پھلکی چہل قدمی شروع کر دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے لئے دو ماہ بڑے مشکل تھے ، اب دوست بھی آ جاتے ہیں اور محفل لگنے سے میر ادل بہل جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے ،میری دعا ہے کہ جتنے بھی بیمار ہیں خدا کی ذات سب کو شفائے کاملہ دے ۔