پولیس میں ترقیوں سے حکومتی خزانے پر اضافی بوجھ نہیں پڑیگا: آئی جی پنجاب
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں اے ایس آئی سے لےکر ایس پی رینک تک 4 ہزار خالی سیٹوں پر ترقیاں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2110 اے ایس آئیز، 1200 سب انسپکٹرز خالی سیٹوں پر ترقیاں دینے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ 350 انسپکٹرز، 100ڈی ایس پیز اور 40 ایس پیز کی خالی سیٹوں پرترقیوں دی جائےگی۔آئی جی پنجاب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نئی سیٹوں پر ترقیوں سے حکومت کی خزانہ پر اضافی بوجھ نہیں پڑیگا،سسٹم میں پہلے سے موجود خالی سیٹوں پرترقیاں دی جائیں گی۔گزشتہ 2ماہ میں 10ہزار سے ملازمین کو ترقیاں دی گئیں،بروقت ترقی ہر ملازم کا حق ہے اور تمام اعلی افسران بروقت اے سی آرز لکھنے کا پابند ہیں، رواں ماہ سے ترقیوں کا دوسرا مرحلے کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کی ورکنگ جلد مکمل ہو جائےگی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ترقیوں اور ویلفیئر کے تمام امور بروقت مکمل کئے جارہے ہیں، پولیس ملازمین اپنی ڈیوٹی ایمانداری اورفرض شناسی سے سرانجام دیں۔
















