سوڈان میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے سعودی عرب سے ملکرکام کررہے ہیں:یمن

جدہ (مشرق نیوز) سوڈان میں جاری خانہ جنگی سے وہاں پر موجود دنیا بھر کے باشندوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ واپسی کی کوششیں کررہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈان میں پھنس جانے والوں میں تقریبا دو ہزار یمنی باشندے بھی شامل ہیں جن کی واپسی کیلئے یمن اور سعودی عرب ملکر کام کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ شہر میں یمنی قونصلر علوی بافقیہ نے کہا کہ یمنی اور سعودی حکومتوں نے سوڈان میں پھنسے یمنی شہریوں کی محفوظ واپسی کی مشترکہ کوششیں شروع کی ہیں۔ دونوں ممالک سوڈان سے یمنی شہریوں کو عدن بندرگاہ کے راستے واپس لانے کی کوشش کررہا ہے۔بافقیہ نے وضاحت کی کہ یمنی حکام نے سعودی عرب کے ساتھ ملکریمنی شہریوں کو بندرگاہ سوڈان سے براہ راست عدن کی بندرگاہ پر منتقل کرنے کے منصوبے پر بات چیت کی ہے تاکہ اس کام کیلئے نامزد بحری جہاز فراہم کئے جائیں۔