لاہور ( ) سابق وزیر اعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے مارشل لا لگا دیں پھر کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہو گی، ایجنسیز نے کہا سارے کرپٹ لوگ ہیں، جنرل باجوہ نے ہی اوپر لاکر بٹھا دیا، نواز شریف، زرداری نے ہمیشہ کرپٹ لوگوں کو نوازا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا آئین میں واضح لکھا ہے 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، آئین کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی اسمبلیاں تحلیل کیں، تحلیل سے پہلے آئینی ماہرین سے رائے لی ،آصف زرداری، شریف خاندان کی اربوں کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں، زرداری، شریف خاندان کا پاکستان میں کوئی سٹیک نہیں۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا ہسپریم کورٹ کے 15ججز سے پوچھتا ہوں ہمیں الیکشن کیوں نہیں مل رہا، کس قانون کے تحت نگران حکومت بیٹھی ہے، زمان پارک کے بعد پرویز الہیٰ کے گھر کے گیٹ کو توڑا گیا جو کچھ ہو رہا ہے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم تشویشناک ہے، ججز کی تقسیم میں نمک پھینکا جا رہا ہے، سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں مجھے انصاف نہیں مل رہا، میں سمجھتا ہوں اگر پاکستان کو تباہ کرنا ہے تو مارشل لا لگا دیں پھر کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہو گی، مارشل لا سے فوج تباہ ہو گی، پاکستان کے ہمسایہ کے بڑے خوفناک عزائم ہیں، پاکستان کو مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔
مارشل لا لگا دیں پھر کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہو گی،عمران خان


















