لاہور (کرائم رپورٹر) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کی فائل سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اپنے ساتھ لے گئے،ذرائع کے مطابق نئی جے آئی ٹی نے تفتیش کیلئے کئی بار فائل مانگی مگر سابق سی سی پی او نے انکار کردیااور اسی وجہ سے کیس کی تفتیش بھی شروع نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نئی جے آئی ٹی کو اپنے بیان کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہا تفتیش کی فائل نہیں دے سکتا کیونکہ یاسمین راشد نے عدالت عالیہ میں رٹ کی ہوئی ہے ہائی کورٹ فیصلہ کرے گی تو فائل دوں گا،ذرائع جے آئی ٹی نے کہا سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری فائل یا اہم دستاویز پاس نہیں رکھ سکتا، اہم دستاویز واپس نہ کرنے پر ریاست کی جانب سے مقدمہ درج کرایا جاسکتا ہے۔
عمران حملہ کیس،غلام محمود ڈوگر تفتیش کی فائل ساتھ لے گئے
















