لاہور:( ) قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گیس میٹر کے ماہانہ چارجز میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردیا گیا ، صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو ہر ماہ 500 روپےکم ازکم بل دینا ہوگا، چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے۔
صارفین کو 3 ماہ کے بقایاجات، میٹر رینٹ اورگیس ٹیرف کی مد میں اضافی رقم دینا ہوگی، سوئی ناردرن نے رقم ہر ماہ گیس بلوں میں شامل کرکے بھجوانا شروع کردی ۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے اوگرا کا فیصلہ لاگو کیا گیا، فیصلہ نومبر اور دسمبر میں0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم گیس بل والوں پر لاگو نہیں ہوگا۔
ترجمان کے مطابق کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستشنیٰ ہوں گے۔
گیس میٹر کے ماہانہ چارجز میں بھی اضافہ



















