مسجد الحرام، ختم القرآن کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت
مکہ مکرمہ (مشرق نیوز) مسجد الحرام میں ختم القرآن کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ سعودی خبرایجنسی کے مطابق حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمن السدیس نے تراویح پڑھائی اور قرآن پاک مکمل کیا۔ اس موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔ ختم القرآن کے موقع پرمسجدا الحرام کے اطراف اور اس طرف آنےوالی تمام سڑکیں کچھا کھچ بھری ہوئی تھیں۔ لاکھوں مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کے حضو عالم اسلام اور مسلمانوں کی خوشحالی ، امن اور سلامتی کیلئے رقت آمیز دعائیں کیں۔ ختم القرآن کیلئے سیکورٹی اور لاکھوں افراد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جس میں سیکڑوں رضا کاروں اور سیکورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔



















