رحیم یار خان (بیورورپورٹ)کچہ آپریشن، متعدد ڈاکو ہلاک و گرفتار، ٹھکانے تباہ،پاک فوج کے سنائپرز بھی پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری رہا ،متعدد ڈاکو ہلاک اور گرفتار کرلیے گئے، ڈاکوو¿ں کے 8 سہولت کار بھی پکڑے گئے۔
پولیس نے ڈاکووں ،عسکریت پسندوں کے 4 ٹھکانے جلا دئیے، لٹھانی گینگ کے ٹھکانے تباہ کر کے قبضے میں لے لیے،ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پولیس ،ڈاکووں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا،ڈاکووں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی ۔
انڈس ہائی وے و دیگر سڑکوں پر پولیس کا گشت بڑھا دیا،مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانا ترجیح ہے،ادھر پاک فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور سنائپرز بھی آپریشن میں حصہ لینے کےلئے کچے کے علاقے میں پہنچ گئے،پولیس کے مطابق پاک فوج کی جدید ترین بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ڈاکووں کی پناہ گاہوں کو ختم کیا جائے گا،پولیس حکام کے مطابق سنائپرز کے ذریعے دشمن کو دور سے ٹارگٹ کر کے پولیس کے دستے آگے بڑھیں گے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















