فتنہ انارکی چاہتا،الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ آگے کرنے کا اختیار حاصل ہے، رانا ثنا
اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ آگے کرنے کا اختیار حاصل ہے، تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں، سب کو قانون کی حکمرانی میں کردار ادا کرنا چاہیے ،فتنہ خان ملک میں انارکی اور لاقانونیت پھیلانا چاہتا ہے ،جب میدان لگے گا تو پتہ چل جائے گا کون کتنا مقبول ہے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہابدقسمتی سے ایسے فیصلے ہوتے رہے جس سے معاشرے میں توازن برقرار نہ رہا، سپریم کورٹ کا فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوسکتا، معاملے سے پوری قوم منسلک ہے، ابہام دور ہونا چاہیے، ابہام فل کورٹ بنچ دور کرسکتا ہے،سپریم کورٹ سے توقع رکھتے ہیں معاملے پر قوم کی رہنمائی کی جائے ،پارلیمنٹ نے صحیح وقت پر اپنا فرض ادا کیا،تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں،2صوبوں کے انتخابات کوئی قبول نہیں کریگا، ملک میں انارکی اور افراتفری پھیلانا فتنے کا ایجنڈا ہے،چاہتے ہیں ملکی سیاست میں رواداری ،قانون کی حکمرانی اور آئین کی حکمرانی میں عدالت عظمیٰ اپنا کردار ادا کرے ۔


















