پاکستان،امارات میں بہترین تعلقات قائم ہیں،اسحاق ڈار
اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمادعبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ،ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان ،یو اے ای کے درمیان دو طرفہ اقتصادی و مالی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی اور دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہایو اے ای پاکستان کا اہم دوست اوربرادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں،پاکستان معیشت کے مختلف شعبوں میں یو اے ای کی جانب سے مزید سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا۔


















