ممبئی (مشرق نیوز) دہلی میں ہونے والے مقامی فلم فیسٹیول میں پاکستانی متنازع فلم ’جوائے لینڈ‘ نمائش کے لئے پیش کر دی گئی، فلم بینوں نے فلم کو خوب سراہا، بھارتی صحافی شورتی سونل نے فلم کو سحرانگیز قرار دےدیا۔مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی صحافی شورتی سونل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گزشتہ رات دہلی میں فلم جوائے لینڈ کی اسکریننگ ہوئی جوکہ سحر انگیز تھی۔ شائقین نے پاکستانی فلم دیکھنے کے لئے گھنٹوں قطار میں کھڑے ہوکر انتظار کیا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم پدر شاہی نظام اور اس کے باعث پیدا ہونے والی تنہائی اور اس کے اثرات پر کھل کر روشنی ڈالتی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ فلم فیسٹیول کے دوران فلم کی نمائش کا انتظار کرتے شائقین کی بڑی تعداد نے جگہ کی کمی کے باعث فرش پر بیٹھ کر فلم دیکھی اور دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور تالیاں بجاکر فلم کو سراہا۔ان کا کہنا ہے کہ جذبات و سرحدوں کو عبور کرکے فن اپنا راستہ تلاش کرلیتا ہے۔
پاکستانی متنازع فلم ”جوائے لینڈ“ دہلی میں نمائش کےلئے پیش



















