بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا استعفیٰ منظور، منصور عثمان اٹارنی جنرل مقرر
اسلام آباد (بیورورپورٹ)بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا استعفیٰ منظور، منصور عثمان اٹارنی جنرل مقرر،تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کااستعفیٰ منظور کرکے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل تعینات کردیا،عارف علوی نے تعیناتی اور استعفے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی، نوٹیفکیشن کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔


















