پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹش حکومت کے سربراہ منتخب
لندن(مشرق نیوز)پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹش نیشنل پارٹی کے سربراہ منتخب،تفصیلات کے مطابق برطانوی سیاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹش نیشنل پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے، حمزہ یوسف گلوسگو میں پولک سے رکن سکاٹش پارلیمنٹ ہیں اور اب سکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر یعنی سکاٹش حکومت کے سربراہ ہوں گے،37 سالہ حمزہ یوسف نئے منصب پر فائز ہونے کے بعد برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد لیڈر بن گئے ،مقامی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف سکاٹش پارلیمنٹ سے آج اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے اور فرسٹ منسٹر بن جائیں گے۔



















