بائیکاٹ ختم،پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت
اسلام آباد (بیورورپورٹ)بائیکاٹ ختم،پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے بائیکاٹ ختم کرکے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی،سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے سینیٹر سینیٹر شہزاد وسیم نے وفاقی حکومت و الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا قو م رمضان کا چاند دیکھنے میں مصروف تھی آدھی رات کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کا چاند طلوع ہوا جو قوم کیلئے تاریکی لیکر آیا،بینظیر شہید کی شہادت ، آپریشن رد الفساد دیکھ چکے، دہشتگردی کا عروج بھی دیکھا پھر بھی الیکشن ہوئے، آپ اپنا کام ٹھیک کریں، سب آپ کی عزت کرتے ہیں، کام ٹھیک نہ کریں تو تنقید ہوتی ہے اگر پارلیمنٹ میں آئین کی پابندی نہیں کریں گے تو ریاست کیسے چلے گی،عدالتوں کے فیصلے تسلیم کرنے کی روایت ڈالنی چاہیے۔


















