ساہیوال (بےورو رپورٹ) مفت آٹا تقسیم سینٹرز پر مامور عملہ آٹے لینے کےلئے آنے والے افراد سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے کارڈ سکینگ کا کام جلد مکمل کریں تاکہ انہیں زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑے۔ان سنٹرز پر مرد و خواتین کے بیٹھنے کی مناسب جگہ اور سایہ کا انتظام بھی کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے قائد اعظم سٹیڈیم اور ساہیوال کلب میں قائم مفت آٹا تقسیم سنٹرز کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ اور اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے دونوں سنٹرز پر آئے افراد سے مشکلات دریافت کیں اور سنٹر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مفت آٹا کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری دور کیا اور آٹا کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے آٹا تقسیم سنٹرز پر سہولت کا¶نٹرز پر دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا پوائنٹس پر آنے والے افراد کی ہر ممکن طریقہ سے رہنمائی کی جائے تاکہ حکومت کی جانب سے مفت آٹا کی سہولت سے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے نو تعمیر شدہ جھال روڈ اوور ہیڈ برج کے نیچے کوڑا کرکٹ پھےنکنے اور آگ لگانے کے واقعات کا نوٹس لے لیا،آگ سے پل کی فاو¿نڈیشن کو نقصان پہنچے کا خطرہ ہے،میونسپل کارپوریشن کا عملہ نہ صرف خود وہاں کوڑا نہ پھینکے بلکہ عوام کو روکنے کےلئے آگہی بینرز بھی لگائے،کمشنر کی ہدایت ۔اپنے دفتر میں مختلف محکموں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے پل کے اطراف کوڑا پھینکنا ناقابل برداشت ہے اور ہدایت کی کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے -اجلا س میں ایڈیشن کمشنر کو آر ڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قیوم قدرت،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،سٹی منیجر پسپ اسجد علی،ایکسین ہائی وے فتح محمد وٹو اور اے سی جنرل وقاص ظفرسمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی -کمشنر نے مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ بچھانے کے کام کو تیز کرنے اور اسے 30اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ایکسین ہائی وے فتح محمد وٹو نے بتایا کہ مڈھالی روڈ کے اس 3کلو میٹر حصے کے علاوہ دریا راوی سے شہر تک فیصل آباد روڈ کی کارپیٹنگ 15اپریل تک مکمل کر لی جائےگی۔کمشنر شعیب اقبال سید نے پسپ پروگرام کے تحت شہر میں سیوریج لائن بچھانے کے بعد سڑکوں کی مرمت کا کام رمضان کے دوران میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوام کی مشکلات دور ہو سکیں۔ انہوں نے بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں کے پانی کے اخراج کے لئے میونسپل کارپوریشن کے عملے کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ جن علاقوں میں شہریوں کو سیوریج کے مسائل کا سامنا ہےاسے بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے -
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















