فاﺅنٹین ہاﺅس کی سالانہ افطار میں دردِ دل رکھنے والوں کو دعوت دی جاتی ہے:ڈاکٹر عمران مرتضیٰ
لاہور ( اپنے رپورٹر سے) فاﺅنٹین ہاﺅس کے زیر اہتمام ایگزیکٹوممبرز سٹاف ممبرزاور متاثرہ ممبرز مریضوں کی جانب سے اور فاﺅنٹین ہاﺅس سے وابستہ صاحب استقامت اور سر پرست اعلیٰ کیلئے سالانہ دعوت افطار 30 مارچ بروز جمعرات بوقت 5 بجے بمقام فلیٹزز ہوٹل منعقد ہوگی ۔ ایم ایس فاﺅٹین ہاﺅس ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ نے روزنامہ ”مشرق“ سے سالانہ دعوت افطار کے حوا لے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ دعوت افطار میں ان عظیم شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے جو بے لوث اور ہمہ وقت فاﺅنٹین ہاوس سے والہانہ تعلق اور جن کے دل فاﺅنٹین ہاﺅس کے ساتھ دھڑکتے ہیں وہ گوناں گوں مصروفیات کو چھوڑ کر اپنے پیار اور فاﺅنٹین ہاﺅس سے قربت کو جگانے کیلئے اس سالانہ دعوت افطار میں تشریف لاتے ہیں جن کی آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہوتی ہے ۔ بانی اخوت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی فاﺅنٹین ہاوس ڈاکٹر امجد ثاقب مہمانان ذی وقار جن کی آمد اس سالانہ دعوت افطار میں ہوتی ہے ان کے استقبالیہ کیلئے ہمہ تن گوش ہوتے ہیں یہ سالانہ دعوت افطار اسلئے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں فاﺅنٹین ہاﺅس لاہور فاروق آبا د اور سرگودھا میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین کو بھی بلایا جاتا ہے جبکہ اس کے علاوہ شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنی والی مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت درد دل رکھنی والی معروف اور معتبرنامور شخصیات کی بھر پور شرکت ہمارے لئے باعث وقار ہوتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ایم ایس فاﺅنٹین ہاﺅس سید عمران مرتضیٰ نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ فاﺅنٹین ہاوس کے زیر اہتمام سالانہ دعوت افطار میں ہمار ے وہ محسنین بھی تشریف فرما ہوتے ہیں جن کی معاونت جن کی عملی خدمات سے فاﺅنٹین ہاوس میں مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے ۔



















