انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،پی ٹی آئی کاعالمی تنظیموں سے رجوع
لاہور (خبر نگار)انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرپی ٹی آئی کاعالمی تنظیموں سے رجوع،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی تنظیموں کو تفصیلات بھجوا دیں،پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے تشدد کیخلاف اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر ایلس جل ایڈورڈز کو خط لکھ دیا،اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس کے حملے، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ،زیر حراست تشدد ،انسانی حقوق کی پامالیوں ،ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، عمران خان کے گھر میں توڑ پھوڑ اور ڈاکٹر امجد نیازی پر تشدد کے مناظر بھی بھجوا دئیے گئے۔


















