لاہور(خبر نگار)چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے حکومت نے مرتضیٰ بھٹوکی طرح مجھے گھرمیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا،سکواڈ بنادئیے گئے،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے و یڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہازمان پارک پر ایک اور آپریشن کی تیاری ہے۔
آئی جی پنجاب اور اسلام آباد نے2سکواڈبنادیئے جوہمارے لوگوں میں شامل ہوکر پولیس والوں پر فائرنگ کریں گے اور4،5اہلکار مارے جائیں گے،جواب میں پولیس کی جانب سے فائرنگ ہوگی اور سانحہ ماڈل ٹاون کی طرح خون بہایا جائے گاپھر پولیس والے میرے گھر تک پہنچیں گے اور مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کردیا جائے گا،جتنا مرضی اشتعال دلائیں کارکنوں نے کوئی ردعمل نہیں دینا، میرے خلاف کوئی نیاوارنٹ بھی لیکرآئیں توکارکن گھر کے اندرآنے دیں۔
اپنے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں آپ نے کسی کے کہنے پر اشتعال میں نہیں آناویسے تو مجھے تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی پھر بھی اگر پولیس کوئی وارنٹ لیکر آتی ہے تو آجائے، گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں لیکن اپنے لوگوں کو مرنے نہیں دوں گا، مجھے اپنے کیسز نہیں کارکنوں کی فکر ہے۔
عدلیہ حقوق کی حفاظت کرے،عمران خان نے مزید کہا ہفتے کی رات مینارپاکستان پر تاریخی جلسہ ہوگا اگرچورملک پربیٹھے رہے توآپ کاکوئی مستقبل نہیں، جتنے پیسے آئی ایم ایف سے لینے ہیں اس سے زیادہ حکمرانوں کے باہرپڑے ہیں، سینٹ میں اسحاق ڈارنے نیوکلیئرپروگرام کوآئی ایم ایف سے جوڑدیا،عمران خان نے مزید کہاعدالت کے باہرپہنچاتوپولیس نے چھت سے پتھراو کیا۔
40منٹ سے زیادہ عدالت کے دروازے پرکھڑارہاتاکہ اندرجاسکوں، جوڈیشل کمپلیکس میں گرفتاری کیلئے ذہنی طورپرتیارہوکرگیاتھا، اسلام آباد کی عدالت نہ پہنچنے پر مجھ پرتوہین عدالت کاکیس ہوا،مجھے خود پولیس سے معلومات ملیں نامعلوم افرادموجودتھے، جنہوں نے سی ٹی ڈی کی وردی پہن رکھی تھی، پلان مرتضیٰ بھٹوکی طرزپرقتل کرناتھا،ایک اور پلان آئی جی پنجاب،اسلام آباد اورہینڈلرز نے ملکربنالیا۔
سکواڈ تشکیل،حکومت نے مرتضیٰ بھٹوکی طرح مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا،عمران خان


















