لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے کہاہے پارلیمنٹ ڈمی ، کسی رکن کی حیثیت نہیں، بڑی تحریک کیلئے تیار ہیں، آغاز کسی وقت بھی ہوسکتا ہے، 90 دن سے زیادہ نگراں حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے مزید کہاعوام کو فیصلوں کا حق دینا ہوگا۔
پی ٹی آئی کے اراکین سمبلی کو پارلیمنٹ آنے کی اجازت نہیں، پارلیمنٹ ڈمی ہے، کسی رکن کی حیثیت نہیں،حسان نیازی کو جعلی پرچہ درج کرکے کالے کوٹ میں اٹھاکرہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا،مفت آٹا فراہمی کی قطار میں ایک شخص جان سے چلا گیا، ملک کو آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جارہی ہیں۔
علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہااگر عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی توآنے والا ردعمل کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،2دنوں میں 500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ،ظالموں کیخلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، آخری دھکے کیلئے تیاری کر لیں،حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میںمضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ۔
ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے، ملک میں آئین کو ختم کرکے ایسا گروپ مسلط کیا گیا جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔
پارلیمنٹ ڈمی ، بڑی تحریک کیلئے تیار ،آغاز کسی وقت بھی ہوسکتا ہے، فواد چودھری


















