جتھوں ، دہشتگردوں ، ڈنڈوں ،کلاشنکوف کےساتھ عدالت آو تو بنڈل ریلیف پیکیج ملے گا،مریم اورنگزیب

لاہور( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کیا پیغام دیا جارہا ہے پاکستان میںانصاف وقانون دہشتگردوں ، غنڈوں ، غلیلوں ، دھمکیوں ، گالیوں اور جتھوں سے ڈر گیا ، غنڈہ، بدمعاش جب جتھوں ، دہشتگردوں ، ڈنڈوں اورکلاشنکوف کےساتھ عدالت آئے گا تو بنڈل ریلیف پیکیج ملے گا،پولیس والوں کے سر توڑنے پر سزا کا قانون ختم کر دینا چاہیے ، عدالت سے ریاست کے اوپر حملہ آور ہونے کی کوئی سزا کل کے بعد جائز نہیں ہوگی۔


ریاست کا تاثر کمزوری کا آرہا ہے اور ذمہ دارعدالتیں ہیں وہ فیصلے ہیں جو ریاستی رٹ کو کمزور کرتے ہیں وارنٹس نکالتے ہیںلیکن دہشتگرد ،غنڈے کو ریلیف ملتا ہے ، ریاستی رٹ صرف حکومت نہیں بلکہ ریاست کے تمام ستونوںکی ذمہ داری ہوتی ہے،نہیں ہو سکتا ایک شخص دن دیہاڑے دہشتگردی کرے اور ریلیف مل جائے ،پاکستان میں اس طرح کا قانون و انصاف صرف خانہ جنگی اور انارکی پھیلائے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

مریم اورنگزیب نے مزیدکہاپچھلے 10ماہ سے ایک ایسا شخص جو ملکی مفادات سے کھیلتے ہوئے بھی نہیں ڈرتا، سازش کرتے ، آئین توڑتے ، پارلیمان کی آئین شکنی کرتے ہوئے نہیں ڈرتا جو عدم اعتماد کے ڈر سے قومی اسمبلی توڑ دیتا ہے،سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور صدر سے آئین شکنی کراتا ہے ،توثیق سپریم کورٹ کرتی ہے پھر نوجوانوںکے برین واش کر کے ریاست پر حملے کراتا ہے ، لوگوں کو خریدتا ہے اور ڈر نہیں لگتا، دہشتگرد ،چور ، کرپٹ، جھوٹا، کھلے عام پھر رہا ہے، غیر ملکی میڈیا کو کیا کہتا ہے میرے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے ، پھر کہتا ہے میری جان کو خطرہ ہے ، معذور ہوں، بزرگ ہوں مجھے بیماری لا حق ہے ،عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا اگر تمہارے پاس ضمانت موجود ہے تو پھر معذور بزرگ بیمار کیوں ہو

پولیس گرفتار کرنے آئی تھی تو حفاظتی ضمانت کے آرڈر دکھا دیتے اگر پولیس وارنٹس لے کر آئے تھی تو پھر انڈر ٹیکنگ کیوں دی جن سیاسی جماعتوں کے پاس سیاسی مقبولیت ہوتی ہے سپورٹرز و ووٹرز ہوتے ہیں وہ ڈنڈے،غلیلیں لےکر کالعدم تنظیموں کے نمائندے لےکر نہیںنکلتے ،22کروڑ عوام کوپیغام ہے یہ شخص لاڈلا ہے ، غنڈہ، بدمعاش، جب عدالت اس طرح آئے گاتوبنڈل ریلیف پیکیج ملے گا،مریم اورنگزیب نے مزید کہا جنہوںنے شہباز ، نواز کو سزائیں دیں وہ کل کے منصف آج عوام کی نظر میں مجرم بن کر بیٹھے ہوئے ہیں اور خود گواہیاں دے رہے ہیں عمران خان کو پورا صادق اور امین قرار نہیں دیا،اتحادی حکومت دن رات ملک کو استحکام دینے کی کوشش کر رہی ہے،ملک کو آگے لےجانے کیلئے تباہی کے ذمہ دار عمران خان کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔