اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پنجاب کالجز راولپنڈی اسلام آباد نے ساتویں سائنس اور روبوٹکس نمائش کا انعقاد کیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ساجد صفدر CEO راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، مرزا علی ڈائریکٹر ریسرچ فیڈرل بورڈاسلام آباد ڈاکٹر راست علی خان ہولی فیملی ہسپتال، نذیر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل بورڈ، حافظ اقبال، سینئر صحافی چوہدری ناصر امین اور پنجاب کالجز راولپنڈی کے تمام کیمپس کے پرنسپل صاحبان نے حصہ لیا۔
پنجاب کالجز راولپنڈی اسلام آباد کی ساتویں سائنس روبوٹکس نمائش کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سردار یاسر الیاس، نوید ملک اور ڈائریکٹر پنجاب کالجز چوہدری اکرم تھے۔ تمام مہمانوں نے طلبا طالبات کے بنائے ہوئے ماڈلز کا دورہ کیا اور انکو بہت سراہا۔آخر میں مہمانوں نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور تمام مہمانوں کے ساتھ طلبا وطالبات کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔
پنجاب کالجز پنڈی/ اسلام آباد کی سائنس، روبوٹکس نمائش



















