کراچی (مشرق نیوز) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے قبل ایک استاد (ٹیچر) تھیں۔حریم شاہ نے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ میری شادی کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی ویڈیوز وائرل ہونے اور ٹک ٹاکر صندل خٹک کے الزامات پر حریم شاہ نے کہا کہ کسی پربھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔یاد رہے کہ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
حریم شاہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھی



















