بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان

ممبئی (مشرق نیوز) ماضی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں جس کا انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کھل کر اظہار کیا۔دیا مرزا جنہوں نے ہندی فلم انڈسٹری کو اپنے کیریئر کا دو دہائیوں سے زیادہ وقت دے دیا، اب خود ایک ایسی پوزیشن میں ہیں جہاں وہ بالی ووڈ میں دوبارہ اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ دیا مرزا کی شہرت کی بھوک اب آگے بڑھنے کی اتنی نہیں ہے جتنی دوبارہ کیریئر کا آغاز کرنے کیلئے ہے-دیا مرزا نے انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم اداکار بنتے ہیں، تو ہم انتطار کی تکلیف کے معاہدے ہر دستخط کرتے ہیں۔ لامتناہی انتظار، کھوئے ہوئے مواقع، ناکامیاں، اسی تکلیف کا حصہ ہیں اور اداکاری کے طویل سفر میں یہ ایک معمولی بات ہے جسے تقریباً ہر اداکار کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔