انصاف کے پلڑے برابر کرو پھر چاہے صبح الیکشن کرادو،مریم نواز

شیخوپورہ (بیورورپورٹ)سینئر نائب صدر ن لیگ وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے گرفتاری سے لیڈر نہیں،چور ڈاکو ڈرتے،انصاف کے پلڑے برابر کروکو پھر چاہے صبح الیکشن کرادو،جب تک نواز شریف کیساتھ انصاف نہیں ہوگا (ن) لیگ ایسا الیکشن کبھی نہیں چاہے گی، عمران خان دندناتا پھرے ایسا نہیں ہوگا،۔
جتنا کڑا وقت نواز شریف پر آیا تو کیا نواز شریف چھپ گیا؟ نواز شریف نے کبھی اپنے کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا لیکن جو لیڈر چارپائی کے نیچے چھپ جائے اسے عمران خان کہتے ہیں،تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا آپ کو نواز شریف کا سلام، قوموں کی زندگیوں میں مشکل وقت آتے رہتے ہیں جو مشکل وقت میں چھپ اورامتحان میں فیل ہو جائے اس کو لیڈر نہیں عمران خان کہتے ہیں،5 سالوں میں نواز شریف پر کڑا امتحان آیا کیا وہ چھپا؟، نواز شریف نے کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا،بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر پاکستان آیا ۔
مشرف دور اور گزشتہ 5 سالوں میں نواز شریف پر کڑا وقت آیا، کیا نواز شریف گھبرا کر چھپا؟ کیا نواز شریف نے کہا 70 سال کا ہوں اور بیمار ہوں،نواز شریف نے مشرف کے چیلوں کو کہا تھا ڈکٹیشن نہیں لوں گا،جھوٹے مقدمات بنائے گئے، عمران خان لاہور میں ہوتے ہوئے چارپائی کے نیچے چھپا اور نواز شریف لندن سے آیا ، کیا لندن جا کر پاکستان کی پولیس گرفتار کر سکتی تھی؟، نواز شریف مرتی بیوی کو چھوڑ کر آیا اگر تم نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے جس نے چوری نہیں کی ہوتی وہ 3نسلوں کا حساب دیتا ہے۔
کبھی سیاسی لیڈر کو گرفتاری سے چھپتے نہیں دیکھا، عدالت بلاتی ہے تو پلستر والی ٹانگ دکھا دیتا ہے، کیسا خطرہ ہے جوعدالت میں ہوتا ہے جلسوں میں نہیں، پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو بچوں کی طرح رونا شروع کر دیا اگر میرا باپ ایسا ہوتا تو شرم کے مارے کسی کو منہ نہ دکھا سکتی، آجکل ٹی وی پر روتا ہے مریم کو جلسوں کی آزادی ہے، کیا مریم کو آزادی تم نے پلیٹ میں رکھ کر دی تھی،تمہارا 4سال جبر برداشت کیا تم مرد ہو کر بھی برداشت نہیں کر سکتے، کہتا تھا نواز شریف کی جیل سے اے سی اتروا دوں گا،خود چوہے کی طرح بل میں بیٹھا رہا۔
لاہور والوں نے ننھی منی ریلی کو مسترد کردیا،خالی سڑکوں کے چکر لگاتا رہا عوام نہیں آئے اب کوئی ماں اپنا بیٹا شہید کرانے کو تیارنہیں، ظل شاہ کئی ہفتوں گھر کے باہر حفاظت کرتا تھا،کبھی منہ نہیں لگایا ، ظل شاہ جاتے جاتے عمران خان کا مکروہ چہرہ دکھا گیا، جب پتہ چلا ظل شاہ کی موت ہو گئی تو سیاست شروع کر دی،ظل شاہ کے والد کو اڑھائی گھنٹے انتظار کرایا، میرا دل خون کے آنسو رویا، اپنے بچے لندن میں ہوتے ہیں، ابھی ڈیم والے بابا کا انٹرویو سن کر آئی، کہتا ہے مریم نواز بدتمیز ہے، کہتا ہے مریم نواز بے ادب ہے۔
ثاقب نثار کہنا چاہتی ہوں میری تربیت نواز شریف، کلثوم نواز نے کی ہے،نواز شریف نے مجھے جابروں کے سامنے کلمہ حق کہنا سکھایا ، مریم نواز بدتمیزی نہیں تمہارا گھناؤنا چہرہ دکھا رہی ہے اگر انصاف کے 2 معیار ہوں گے تو چپ کر کے نہیں بیٹھوں گی، الیکشن آنے والا ہے۔
مسلم لیگ (ن) الیکشن جیتنے کیلئے میدان میں اتر چکی ، آپ کا جذبہ دیکھ کر لگ رہا ہے شیخو پورہ سے الیکشن کیلئے کھڑی ہو جاؤں،بیگناہ نواز شریف ابھی بھی سزا بھگت رہا ہے ، مجرم عمران خان دندناتا رہے ایسے حالات میں انتخابات نہیں ہوں گے۔