دفعہ 144کا نفاذ صوبائی حکومت کا اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (بیورورپورٹ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے دفعہ 144 کا نفاذ صوبائی حکومت کا اختیار ہے

،تفصیلات کے مطابق پنجاب،کے پی انتخابات کے معاملے پر اہم اجلاس ہوئے،اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاچیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب نے امن و امان کی صورتحال پر خدشات کا اظہار کیا، گورنر خیبر پختونخوا سے انتہائی سازگار ماحول میں ملاقات ہوئی

،آرٹیکل 218 میں صاف، شفاف و پرامن انتخابات کرانے کا ذکر ہے، انتخابات کا پر امن ہونا انتہائی ضروری ہے، سکیورٹی اداروں سے ملاقاتیں ہوئیں

، پولیس کے علاوہ 3 لاکھ 53 ہزار اضافی نفری مانگ لی،سکیورٹی اداروں نے کوئیک ریسپانس فورس دینے کاعندیہ دیدیا،سپریم کورٹ کے حکم پرپنجاب،خیبر پختونخوا میںانتخابات کرانے کے پابند ہیں۔