پی ٹی آئی کایوٹرن،الیکشن کمیشن کیلئے سیز فائر کااعلان،تعریفوں کے پل باندھ دئیے


اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کایوٹرن،الیکشن کمیشن کیلئے سیز فائر کااعلان،تعریفوں کے پل باندھ دئیے

،تفصیلات کے مطابق عمران خان نے یوٹرن لیتے ہوئے فوادچودھری کے ذریعے الیکشن کمیشن کیلئے سیزفائر کا اعلان کردیا

،چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کو الیکشن کمیشن پررویہ بدلنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہااداروں کو جذبہ خیرسگالی کا پیغام دیں

،عمران خان کی ہدایت کے بعد فواد چودھری نے بھی یوٹرن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کیلئے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاعمران خان نے ہدایت دی موقع آگیا الیکشن کمیشن کو اچھا پیغام دیں،الیکشن کمیشن سے کسی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں،تمام تر دباؤ کے باوجودالیکشن کمیشن کاانتخابات کرانے کافیصلہ قابل تعریف ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ کو خط لکھ کر آراوز دینے سے انکار کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کردی،

فواد چودھری نے کہا آر اوز سے انکار کرنا سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہے، الیکشن کیلئے آر اوز کے طور پر جوڈیشل افسر دیئے جائیں،عوام کی نظریں 2 ہی اداروں پر ہیں، ایک سپریم کورٹ اور دوسرا الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی قیادت پر جعلی مقدمات بنائے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے درخواست کریں گے سب کو یکساں موقع فراہم کیا جائے۔