عمران،باجوہ،فیض حمید سے ملاقاتوں کااعتراف ، مریم نوازسیاسی فسادچاہتی ہیں،ثاقب نثار

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران،باجوہ،فیض حمید سے ملاقاتوں کااعتراف کرلیا،تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان سے2ملاقاتیں ہوئیں
،پہلی وزارت عظمیٰ کے دور میں اوردوسری بعدمیں، پہلی ملاقات میں عمران خان نے کہا نیب کیسز خراب ہو رہے ہیں آپ گائیڈکریں، شہزاد اکبر کی جگہ کوئی اور بندہ بتائیں جو کیسز کو انجام تک لیجائے،میں نے انکار کردیا اور کہا خود فیصلہ کریں، دوسری ملاقات میں عمران خان کو کہا عدلیہ پر رات 12 بجے والی بات اوربلاوجہ تنقید کرکے ادارے کوخراب نہ کریں
،ثاقب نثار نے مزید کہاقمرجاوید باجوہ سے 2ملاقاتیں ہوئیں، پہلی ملاقات میں چندہ دینے آئے دوسری ملاقات کچھ عرصہ پہلے لاہور میں ہوئی، باجوہ صاحب نے کہا میں لاہور آیا ہوں اوراپنے دوستوں سے ملنا چاہتا ہوں، میں نے عمران خان سے قمرجاوید باجوہ کی کوئی بات نہیں کی
،فیض حمید سے کئی ملاقاتیں ہوئیں،موجودہ ججزسے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں، میں نے تو اپنے داماد کو سفارش کرنے پر عدالت طلب کیا اورسب کے سامنے معافی منگوائی ،پانامہ کیس کے بنچ نے مجھے بتایا نواز شریف کے وکیل نے بہت کچھ مان لیا تھا، نواز شریف کے وکیل نے بنچ کے سامنے موکل کی کئی غلط کاریوں کو تسلیم کیا
،ثاقب نثار نے کہا مریم نواز مجھے بابا ڈیم پکار کر تضحیک کررہی ہیں، انصاف کی بات کرنے پر میرے پیچھے پڑگئے ،کسی کی اولاد جب بدتمیز ہوجائے توسانحہ ہے،بے ادب، بدتمیز اولاد جس کو کسی بڑے سے متعلق بات کرنے کی تمیز ہی نہیں،سابق چیف جسٹس نے کہامریم نوازسیاسی فسادومخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے
، ن لیگ کے پاس سیاست چمکانے کیلئے کچھ نہیں اس لئے عدلیہ کوہدف بنایا،ن لیگ کو امید تھی میں بطورچیف جسٹس تعلقات کا خیال رکھوں گا لیکن میں نے انصاف کی بات کی،میرے بچے ہنستے اورکہتے ہیں ن لیگ نے آپ کو پھرزندہ کردیا
، مریم نوازون لیگ کے سیاسی جھوٹ کا کیا جواب دوں،پہلے بھی ن لیگ کی مجھے بدنام کرنے کی 2 کوششیں ناکام ہوچکیں، پہلی کوشش جعلی آڈیو سے ہوئی اوردوسری جج شمیم کے ذریعے کی گئی۔