پی ٹی آئی کی داتا دربار تک ریلی، اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کااعلان


لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کاآغاز،داتا دربار تک ریلی،شاندار استقبال جبکہ عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کااعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے لاہور سے انتخابی مہم کاآغاز کردیا اور عمران خان کی قیادت میںزمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالی ،پی ٹی آئی رہنماوں و کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی
،ریلی میں پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی،جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا،متعدد مقامات پر آتشبازی بھی کی گئی
،سابق وزیر اعظم عمران خان گاڑی میں بیٹھ کر ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے،سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی نے ریلی کے شرکا کو پیدل ہی مہم میں شرکت پر زور دیا ،
انتظامیہ نے ریلی کے مرکزی شاہراہوں سے ملحقہ سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستوں کو محدود کیے رکھا،ریلی کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام رہا اور ایمبولینس بھی کئی منٹ پھنسی رہیں،بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر مختصر خطاب کرتے ہوئے عمران خان خان نے کہا توشہ خانہ کیس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا
،ن لیگ کی فنڈنگ جب سامنے آئے گی تو سب پتہ لگ جائے گا،سب کو معلوم ہے میری جان کو خطرہ ہے، ملک کے اوپر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، سب ملکر مجھے کسی بھی طرح نااہل کرنا چاہتے ہیں، مجھ سمیت میری تمام پارٹی کے عہدیداوں پر سینکڑوں کیسز بنادئیے گئے،توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مجھ پر بے حد تنقید اور کیس بنایا گیا
، ہر طرح سے میری کردار کشی کی گئی، چوروں کا احتساب کرنے و حقیقی آزادی کیلئے پوری قوم کو نکلنا ہو گا،سب نے جدوجہد کرنی ہے، اتوار 19 مارچ کو دن 2 بجے مینار پاکستان پر جلسہ کروں گا
،کامیاب تاریخی ریلی پرمرکزی و صوبائی قائدین کو مبارکباد دیتا ہوں