کراچی(بیورورپورٹ)دوران پرواز مسافر کاانتقال،بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ذرائع کے مطابق بھارت کی نجی ائیرلائن کی فلائٹ نئی دہلی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ جارہی تھی
دوران پروازمسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کپتان نے کراچی ائیرٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی
میڈیکل ایمرجنسی کے پیش نظر بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی
لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا معائنہ کیا
ذرائع کے مطابق مسافر عبداللہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کرچکا تھا
سی اے اے ،وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
دوران پرواز مسافر کاانتقال،بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ



















