لاہور:جرائم پیشہ افراد سرگرم، متعدد وارداتیں، شہریوں میں خوف

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں24گھنٹوں کے دوران چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا۔

ہیر کے علاقے میں ڈاکووسیم کے گھر گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 05 لاکھ روپے نقدی لو ٹ کر فرار ہو گئے ،شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر علی سے03 لاکھ روپے اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔شالیمار کے علاقے میں ڈاکوشعیب سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔سول لائن کے علاقے میں ڈاکوبابر سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ہڈیارہ کے علاقے میں ڈاکوخان سے 80ہزار روپے نقدی ،گھڑی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سبزہ زار میں ڈاکوعمران سے گن پوائنٹ پر 85ہزار روپے اور موبائل فون ،اقبال ٹاﺅن کے علاقے میں ڈاکوشمیر خان سے سے موبائل فون ،گارڈن ٹاﺅن کے علاقے میں ڈاکوادریس سے گن پوائنٹ پر 18 ہزار روپے موبائل فون ،نواب ٹاون کے علاقے میں ڈاکوعمیر سے گن پوائنٹ پر63 ہزار روپے،کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکوذیشان سے27ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈکے علاقے میں ڈاکوناصرسے گن پوائنٹ پر 83 ہزار روپے اور موبائل فون ،فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکو ذوالقرنین سے موبائل فون،ہنجر وال کے علاقے میں ڈاکو نور خان سے سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔گلبرگ کے علاقے میں ڈاکوذوالفقار سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔