قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان ،خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردئیے، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 24 ،اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3،بلوچستان کی قومی اسمبلی کی ایک نشست اور سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے ،الیکشن کمیشن نے کہا ضمنی انتخابات عدالتی فیصلوں کی روشنی میں منسوخ کیے گئے۔