عمران کی تقریر پر پابندی ،جسٹس شاہد بلال نے سماعت سے معذرت کرلی
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال نے عمران خان کی تقریر پر پیمرا کی پابندی کیخلاف درخواست سننے سے معذرت کر لی، جسٹس شاہد بلال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے کیس کسی اور بنچ کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔


















