نوازشریف کی نااہلی فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کی جائے ، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کی جائے ۔

احسن اقبال نے کہا جب نوازشریف کو نااہل کیا گیا تو اپیل کا حق نہیں دیا گیا۔

عدلیہ کا احترام ہے لیکن چند مخصوص ججز سے (ن) لیگ کے خلاف پی ٹی آئی کی حمایت میں فیصلے آرہے ہیں، عمران خان نے اسمبلیاں اس لیے توڑیں تاکہ نظام گر جائے۔

کوئی الیکشن سے فرار حاصل نہیں کررہا ،کیا ایسے انتخابات کراناچاہتے ہیں جس سے مزید تنازعات پیدا ہوں؟