فیصل آباد، سرکل انسپکٹرز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کرپشن میں بازی لے گئے

فیصل آباد (بیو رورپورٹ) سرکل انسپکٹرز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کرپشن میں بازی لے گئے، رواں سال 30جون 2023ءتک پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے والوں کو سرکل انسپکٹر ز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فتح آباد،نشاط آباد سمیت دیگر علاقوں میں 2ہزار ٹیکس جمع کروانیوانے والوں کو 45ہزار سے زائد جبکہ آخری تاریخ 27فروری لکھ کر جرمانے کی رقم میں ہیر پھیرکیساتھ بجھوا کر اپنے کا ر خاص کے بغیر نوٹس،تالے سیل کر کے مک مکا کرنے لگے جبکہ بیشتر پراپرٹی مالکان کو مقدمے کے اندراج کا ڈرا دھمکا کر 5ہزار سے 10ہزار نذرانہ وصول کرنے لگے شہری سراپا احتجاج پہلے ہی مہنگائی بیروز گا ری ٹیکسوں سے تنگ ہیں اور اب 30جون2023ءتک جمع کروانے والے ٹیکس کو یکدم 4ماہ قبل زبر دستی زائد ٹیکس سلپ بجھوانے فوری جمع کروانے بلڈنگ سیل کرنے پر پریشان کرپٹ سرکل انسپکٹر ز کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے ساتھ ٹیکسوں میں واضح فرق رد بدل کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطا لبہ کر رہے ہیں ۔