سرگودھا(ڈ سٹرکٹ رپورٹر )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سنیٹر پروفیسر علامہ حافظ ساجد میر نے کہا کہ قومی اسمبلی سے صحابہ کرام، اہلبیت اور امہات المومنین کی توہین پر عمرقیدبل کی منظوری اہل اسلام کے لئے خوش آئند ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ یہودونصاری کے گستاخانہ فیل اور دین اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی بلاک بنا لیا جائے کیونکہ صحابہ کرام و اہلبیت کی توہین،کتاب الہی کی گستاخی اور دین اسلام کے خلاف یہودونصاری کی کسی سازش کو اہل اسلام ہر گز برداشت نہیں کریں گے اور انشااللہ آئندہ جنرل الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پارٹی کے انتخابی نشان سے صالح اور مخلص قیادت کو اقتدار میں لا کر ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے کی تحریک کا آغاز کریں گے۔زرائع کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سنیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر نے سرگودھا آمد پر مدرسہ جامعہ امام بخاری کے تکمیل صحیح بخاری شریف کے 80 طلبا کی دستار بندی کی تقریب میں درس بخاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
توہین بل کی منظوری اہل اسلام کیلئے خوش آئند ہے، ساجد میر


















