گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے سول ڈیفنس اور اسسٹنٹ کمشنرز کو غیر قانونی تیل ایجنسیوں/ منی پٹرول پمپ اور غیر قانونی ری فلنگ ایل پی جی کے خلاف کریک ڈاون تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے اور سخت ایکشن لیا جائے تاکہ ضلع بھر میں کوئی ناخوشگوار حادثہ رونما نہ ہوں، افسران کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاون موثر ترین اور تیز رفتار سے کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ متعلقہ تمام محکمے کریک ڈاون میں بھرپور شرکت کریں تا کہ غیر قانونی کاروبار جن سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں ان کا سدباب کرتے ہوئے روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ منی پیٹرول پمپس اور تیل ایجنسیوں میں استعمال ہونے والی مشینری کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمات کا انداج،بھاری جرمانہ عائد اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔
گوجرانوالہ، غیر قانونی منی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاون تیز کرنے کاحکم


















