وزیرآباد(تحصیل رپورٹر)روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اشیا آٹا،چاول،گھی،سبزیاں،دودھ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں،غریب،سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے جہاں مزدور پیشہ طبقہ کو متاثر کیا وہیں سرکاری ملازمین بھی انتہائی پریشان دکھائی دینے لگے اسی حوالے سے (ایپکا) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے مہنگائی کے خلاف کمشنر آفس گوجرانوالہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی کا انعقاد کیا ،ریلی کی قیادت سرپرست اعلی طاہر محمود بھٹی،محمد اقبال گوندل،ڈویژنل میاں عبد الشکور ،جنرل سیکرٹری مقصود حسین،رانا منظور احمد سینئر نائب صدر پنجاب،میاں ندیم ،رانا ارشاد احمد اور دیگر نے کی،ریلی میں کلریکل سٹاف کے علاہ درجہ چہارم کے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کے حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو بروقت کنٹرول کرتے ہوئے عام آدمی کی زندگیوں کو آسان بنائے،گھروں کے چولہے بھج چکے ہیں،گھر کا سسٹم چلانا مشکل انتہائی مشکل ہو چکا ہے
5وزیرآباد: مہنگائی کیخلاف کلرک سراپا احتجاج

















