گجرات(بےورورپورٹ)گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروںاور منشیات فروشوں کے خلاف کا روائیاں جاری! 6 ملزمان گرفتار،تین کلو گرام چرس ، شراب ،ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں تھانہ ٹانڈہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد ولد خالد رضا سکنہ ٹانڈہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 1130گرام چرس برآمدکرلی تھانہ بولانی پولیس نے ملزم محمد آصف ولد شبر یز حسین سکنہ ہرچال سے شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا تھانہ ڈنگہ پولیس نے ملزم نعمان سکنہ چکوڑی بھیلوال سے شراب برآمد کرلی ۔ تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس نے ملزم تصور حسین ولد غلام رسول سکنہ ڈھلو شرقی سے پسٹل 30بو ر اور ملزم محمد عرفان ولد محمد اشرف سکنہ رانجھا جھمٹ سے چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ شاہین چوک پولیس نے ملزم مظہر حسین ولد صابر حسین سکنہ ٹبی کھوڑیاں سے 1400گرام چرس برآمد کرلی گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
گجرات پولیس ان ایکشن، 6ملزمان گرفتار،3کلوچرس،ناجائز اسلحہ برآمد


















