لاہور(حافظ کاشف سندھو سے )کباڑی کی دکان جسے عام طور پر کباڑ خانہ بھی کہہ دیا جاتا ہے اصل میں کباڑ اور ایک دکان کی جانب ایسی اضافتِ تشبیہی ہے جو اس دکان میں روزمرہ زندگی کی افاداتِ مستعملہ یعنی استعمال شدہ افادات یا اشیا، کو ان کی اصل قیمت سے کم پر برائے فروخت ہونے کی جانب اشارہ کرتی ہے تاکہ ان استعمال شدہ یا ید ثانویہ چیزوں کو اگر کوئی مزید استعمال کے قابل سمجھ کر خریدنا چاہے تو سستے داموں خرید سکے لیکن زرائع کا کہنا ہے کہ اندرون لاہور میں قائم کباڑ خانے آج کل منشیات فروشوں اور چوروں کی آماجگاہ بنتے جا رہے ہیں آپ کسی بھی کباڑیئے کی دوکان پہ چلے جائیں وہاں پہ آپ کو دو سے تین نشئی بیٹھے نظر آئیں گے کباڑیئے ان نشئیوں سے شہریوں کے گھروں سے مختلف اشیا چوری کروانے کے علاوہ ان نشئیوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں منشیات بھی فروخت کرواتے ہیں زرائع کا کہنا ہے نشءجب بھی چوری کرتا پکڑا جاتا ہے تو وہ کباڑیئے کے پاس لے بھی جاتا ہے جہاں وہ چوری شدہ سامان فروخت کرتا ہے پولیس اس کباڑیے سے لین دین کر کے اس کے خلاف کاروائی نہیں کرتی بلکہ لین دین کرکے اسے دوبارہ چوری کروانے کا اجازت نامہ تھما دیتی ہے۔اندرون لاہور میں کباڑیوں کی دوکانوں کے مالکان منشیات فروشی کرکے کروڑوں کے مالک بن چکے ہیں لیکن پولیس ان کباڑیوں کیخلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان کے لیے کام کرنے والے اکا دکا نشئیوں کو پکڑ کر مقدمات درج کر دیتی ہے جبکہ اصل منشیات فروش مبینہ طور پر پولیس کی ملی بھگت سے دھڑلے سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں،شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ،سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
سٹی ڈویژن میں قائم کباڑ کی دکانیں منشیات فروشی کے اڈوں میں تبدیل
















