اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق چیف سیکرٹری کامران افضل کی بحالی درخواست خارج جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے
پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت ہے، جان بوجھ کر ٹریننگ و اختیارات کے بغیر رکھا گیا
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پولیس افسروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، پنجاب اور سندھ حکومتوں نے تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے پنجاب کی رپورٹ کے مطابق 2018 سے ابھی تک کوئی بھی آئی جی نے ایک سال کی مدت مکمل نہیں کرسکا
کچھ آئی جی صاحبان تو ایک ماہ ہی آئی جی رہے، مؤثر قیادت کیلئے ہی آئی جی کے عہدے کی مدت رکھی گئی ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا 2017 میں پنجاب کابینہ نے پولیس آرڈر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا تاہم ابھی تک آئی جی کی جانب سے تبدیلی پر بریفنگ ہی نہیں دی جا سکی،چیف جسٹس نے کہا 6 سال سے بریفنگ نہ ہونے کی وجہ کیا سیاسی رکاوٹیں ہیں ؟ پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت ہے
جان بوجھ کر پولیس کو ٹریننگ و اختیارات کے بغیر رکھا گیا ، 6 سال سے مغوی بچیوں کی بازیابی کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینا پڑی ، پولیس کو ٹریننگ کی ضرورت ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا پنجاب کی رپورٹ میں آئی جی صاحبان کو عہدوں سے ہٹانے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، ٹرانسفر کرنا ایگزیکٹو کا اختیار ہے وہی عوام کو جوابدہ ہیں اگر کارکردگی پر ٹرانسفرز کی گئیں تو کیا کسی کیخلاف کارروائی ہوئی؟
درخواست گزار کے وکیل نے کہا مجھے پنجاب و سندھ کی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے مہلت دی جائے، چیئرمین نیب کی طرز پر آئی جی کا بھی عہدہ بھی ہونا چاہیے،دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیف جسٹس کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کیس کو انتخابات کے بعد مئی میں رکھا جائے،چیف جسٹس نے پوچھاکیا آپ الیکشن کرانا چاہتے ہیں؟
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا آئین کے مطابق تو 90 دنوں میں انتخابات ہونے ہیں،عدالت نے پولیس ٹرانسفرز کیس کی سماعت مارچ کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی جبکہ پنجاب کے سابق چیف سیکرٹری کامران افضل کی بحالی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا چیف سیکرٹری کاکیس انفرادی نوعیت کا ہے ،کیس کی پولیس کیس سے مماثلت نہیں بنتی
کامران افضل اپنی شکایت کے تدارک کیلئے ہائیکورٹ میں جا سکتے ہیں،دریں اثناء سپریم کورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،تحریری حکم نامے میں کہا گیا غلام محمود ڈوگر ٹرانسفر کی منظوری زبانی طور پر حاصل کی گئی، زبانی منظوری کے بعد تحریری طور پر الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی گئی
بادی النظرمیں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر سپریم کورٹ کے 2 دسمبر کے حکم کی خلاف ورزی ہے،غلام محمود ڈوگر کا معاملہ پہلے سے سپریم کورٹ میں زیرسماعت تھا، غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا 23 جنوری کا حکم برقرار نہیں رکھا جا سکتا، ٹرانسفر کا 23 جنوری کا حکم معطل کیا جاتا ہے،غلام محمود ڈوگر کیس کی آئندہ سماعت پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کیساتھ کی جائے۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















