حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار) سرکاری آٹا بلیک ہونے لگا شہریوں نے بلیک ہوتا ٹرک روک لیا،محکمہ خوراک اور فلو مل مالکان کی ملی بھگت پر آٹا سے محروم مرد وخواتین کا شدید احتجاج ،کرپٹ فوڈ افسران کے خلاف نعرے بازی تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ میں آٹا بحران نے شدت اختیار کی تو اسکا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ خوراک کے افسران اہلکاران نے متعلقہ آٹا مل ملکان سے ملی بھگت کر لی کرپٹ مافیا آدھے سے زائد سرکاری آٹا بلیک مارکیٹ میں فرخت کرنے کے منصوبہ پرعمل پیرا ہے پچاس ہزار کی آبادی پرمشتمل قصبہ شیرگڑھ اور گردونواح کے لئے ایک ٹرک آٹا پہلے ہی ناکافی ہے لیکن اس میں سے بھی آدھے سے زیادہ بلیک کر دیا جاتا ہے گزشتہ روز بھی حسب معمول فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے آٹا بلیک کرنے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی شہر کے نواح میں سرکاری آٹے کا بلیک ہوتا ٹرک شہریوں نے روکا تو فوڈ انسپکٹر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا شہریوں میں سے بزرگ دیہاڑی دار مزدوروں سمیت خواتین فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اس عمل پر سراپا احتجاج بن گئے شہریوں نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے من پسند لوگوں کو دس دس تھیلے جبکہ ہوٹلز مالکان اور دوکانداروں کو بھی نوازا جا رہا ہے لیکن عوام کو سارا دن لائن میں لگانے کے باوجود آٹا نہیں دیا جاتاشہری حکومتی ریلیف سے جاری آٹا کے نوالہ کوترس رہے ہیں جبکہ محکمہ خوراک افسران فلور ملز سے آٹا کا مکمل کوٹہ ضرورت مند افراد تک پہنچانے کی بجائے آدھی مقدار آٹا ہی بمشکل شہریوں کوفراہم کرنے کیلئے لاتے ہیں جبکہ دیگرآٹا چوردروازے سے بلیک مارکیٹ کی نذر کرکے مال بناﺅ مہم جاری رکھی جارہی ہے آٹے کی مصنوعی قلت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر شہریوں نے نیو شیر گڑھ پریس کلب شیر گڑھ کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے خوراک حکام،فلور ملز مالکان سمیت بلیک مارکیٹنگ میں ملوث انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔
حجرہ شاہ مقیم : سرکاری آٹا بلیک میں فروخت، غریب بھوکے سونے پر مجبور

















