عالیہ بھٹ بغیر اجازت تصاویر شائع کرنے پر اشاعتی ادارے پر سیخ پا

ممبئی (مشرق نیوز) معروف بھارتی ادارکارہ عالیہ بھٹ بغیر اجازت اپنی تصاویر شائع کرنے پر ایک اشاعتی ادارے پر برس پڑیں، انسٹاگرام سٹوری میں عالیہ نے اپنی دو تصاویر کا کولارج شیئر کیا جس میں وہ اپنے گھر کے کمرے میں نظر آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے؟ میں اپنے گھر پر دوپہر کو کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ کوئی دیکھ رہا ہے، اوپر دیکھا تو دو آدمی قریب کی عمارت کے ٹیرس میں کھڑے نظر آئے جن کا کیمرا میری طرف تھا۔بعد ازاں یہ تصاویر ایک میڈیا ہاﺅس کی ویب سائٹ پر شائع کردی گئیں۔عالیہ کا کہنا تھا کہ کس دنیا میں یہ ہوتا ہے؟ اس کی اجازت کہاں دی جاتی ہے؟انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی رازداری کی بدترین خلاف ورزی ہے، ہمیں حد نہیں عبور کرنی چاہیے لیکن میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ تمام حدیں پار کر دی گئیں۔عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں ممبئی پولیس کو بھی ٹیگ کیا۔