اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے پاکستان نے ڈیفالٹ کیا نہ کرے گا ،سبسڈی صرف غریب طبقات کیلئے ہوگی
ان خیالات کااظہار وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشانے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا پاکستان کی معاشی مشکلات کی ایک وجہ بین الاقوامی حالات بھی ہیں لیکن پاکستان کے پاس معاشی مسائل سے نکلنے کی حکمت عملی ہے
، ملک میں جلد معاشی استحکام بحال ہوجائے گا،پاکستان اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے گا اور اب تک کوئی ایسی ذمہ داری نہیں جو پاکستان نے پوری نہ کی
، آئی ایم ایف سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے جو مثبت انداز میں مکمل ہوجائے گی،پاکستان نے ڈیفالٹ کیا نہ کرے گا لہٰذا پاکستانی عوام دیوالیہ ہونے کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں
، پاکستان نے آئی ایم ایف کے کہنے پر تمام پیشگی اقدامات کرلیے ، پارلیمنٹ نے 170 ارب کا منی بجٹ پاس کرلیا ،امیر طبقے کو حاصل سبسڈیز ختم کی جارہی ہیں، زیادہ بجلی وگیس کا استعمال کرنیوالوں کیلئے ٹیرف بڑھایا گیا ، بجلی و گیس کی سبسڈی صرف غریب طبقات کیلئے ہوگی۔
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب



















