نگران کابینہ کی ترجیحات میں عام آدمی کو سہولت دیناسرفہرست ہے: ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلا س میں وزیراعلی پنجاب کے معاون ڈاکٹرفرقدعالمگیر،سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اور دیگر نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں امراض قلب کے مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی فراہمی کے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔ پی آئی ٹی بی کی جانب سے ڈیزائن کئے گئے ڈیش بورڈکابھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اور ڈی جی ریسکیو ایمرجنسی سروسزپنجاب ڈاکٹررضوان نصیرنے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں امراض قلب کے مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی24/7سہولت فراہم کرکے بڑی نیکی کمائی ہے۔نگران کابینہ پنجاب کی ترجیحات میں عام آدمی کو سہولت دیناسرفہرست ہے۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے مزید کہاکہ پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہاہے۔ دریں اثناءنگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے زیتون کالونی دروغہ والہ میں صحت سہولت کاافتتاح کیا۔ اس موقع پرسی ای او بلال امجد،میاں امجدبشیرودیگرذمہ داران موجودتھے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے صحت سہولت میں طبی سہولیات کاتفصیلی جائزہ لیااور تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے تقریب کے دوران صحت سہولت سنٹرکے قیام میں کلیدی کرداراداکرنے والی شخصیات کے دوران اعزازی شیلڈزبھی تقسیم کیں۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ اللہ پاک کے نام سے شروع کئے گئے ہرکام میں برکت ہی ہوتی ہے۔جوشخص کارخیرمیں اللہ پاک کو اپناحصہ داربنالیتاہے تواللہ پاک اس کام کی ذمہ داری خوداٹھالیتاہے۔جسٹس(ر)اکرم روڈصفاں والہ چوک میں اسی جذبہ کے تحت”آپکاکلینک“ چلارہے ہیں۔زیتون کالونی دروغہ والہ کے صحت سہولت کے ذریعے دکھی انسانیت کامفت علاج ومعالجہ کیاجائےگا۔