انقرہ (مشرق نیوز) ترکیہ میں زلزلے سے محفوظ دوسرے گھر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں جل کر جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ میں ایک بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خاندان ترکیہ کے شہر نورداگی میں رہائش پذیر تھا۔ ان کا گھر زلزلے میں تباہ ہوگیا تھا جس پر یہ جنوب مشرقی شہر کونیہ منتقل ہوگئے تھے اور ایک گھر میں پناہ لی۔بدقسمتی سے اس گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کسی کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ صرف ایک بچی کو کھڑکی سے باہر نکالا جا سکا۔افسوسناک واقعے میں والدین اور چار بچے جاں بحق ہوگئے۔ یہ خاندان شامی تھا اور خانہ جنگی کی وجہ سے ترکیہ منتقل ہوا تھا۔ گھر میں آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
ترکیہ ، زلزلے سے بچ جانےوالا خاندان آتشزدگی سے جاں بحق

















